Topics

چپل نہیں ملی


صدف معیز، کراچی۔ بہنوں کے ساتھ ایک بہن کے سسرال گئی جہاں کسی بہن کی چپل نہیں مل رہی۔ کئی جگہ دیکھا تو واش بیسن کی نالی کے پاس چپل ملی جسے اٹھایاتو نالی میں آلودہ پانی نظر آیا۔ پھر دیکھا کہ وہ چپل کسی اور کی ہے، متعفن اور پرانی۔ میں پھر چپل ڈھونڈ رہی ہوں اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: ذہن کے دو رخ متعین ہیں۔ ایک رخ شیطانی وسوسوں کی آماجگاہ ہے اور ذہن کا دوسرا رخ رحمة للعالمین حضرت محمدؐ کی رحمت کے نقوش ہیں۔ بندے کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ شیطانی انسپائریشن قبول کر ے جو بغاوت کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس بات پر بھی اختیار ہے کہ ایسے اعمال انجام دے جو اللہ کے محبوبؐ نے پو ری امت کے لئے متعین کئے ہیں ۔ قرآن کریم اس راستے کو صراط مستقیم کہتا ہے۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ وقت بہت ضائع ہوتا ہے اور دنیا وی معاملات میں ذہن الجھا رہتا ہے ۔ آپ 24گھنٹے کا حساب لگائیں اور کاغذ پر لکھیں کہ آپ کا وقت کتنے حصوں میں تقسیم ہورہا ہے ۔ ایک زندگی اللہ اور اللہ کے رسول ؐکی تعلیمات کے مطابق ہے جس میں اجر کی بشارت ہے۔ اور دوسری طرف شیطان الرجیم کی انسپائریشن ہے جس کے لئے اللہ کے رسول ؐ نے اور اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی- جون 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.