Topics

بادل میں سوراخ ہو گیا


ناظرہ خاتون ۔ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک نئے مکان میں ہوں، مکان کے سامنے ایک چھوٹا سا باغیچہ ہے اور اس کے چاروں طرف باڑھ لگی ہوئی ہے میں نے دیکھا کہ میں اس ہری ہری باڑھ میں چڑھ گئی ہوں، آسمان پر چاروں طرف بادل ہی بادل ہیں اور بادل میرے مکان کی چھت پر جمع ہو گئے ہیں۔ یہ بادل روئی کے گالوں کی طرح ہیں، میں نے ہاتھ بڑھا کر بادلوں کا ایک ٹکڑا نوچ لیا، اب محسوس ہوا کہ یہ ٹکڑا پانی میں بھیگا ہوا اسپنج کا ٹکڑا ہے یہ ٹکڑا میں نے اپنی دوسری لڑکی کو دیدیا ۔ جو میرے پاس ہی کھڑی تھی ، جس وقت میں نے بادل کو نوچا تو اسی وقت بادل کے اندر ایک سوراخ ہو گیا، اور اس سوراخ میں سے سرخ رنگ کی تیز روشنی نکل رہی تھی۔

  تعبیر : کسی عزیز متاع کے ضائع ہو جانے کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی سے بہتری کی دعا کی جائے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.