Topics

گاڑی میں بیٹھنے پر والدہ مخالفت کرتی


سیدہ فرح شاہ، کراچی۔ کوئی صاحب کہتے ہیں ،  آپ کو ایک بزرگ یاد کررہے ہیں جو آپ کواچھی باتیں   بتانا چاہتے ہیں کیوں کہ آپ ہونہار شاگردہیں اور وہ صاحب ایک پھول دیتے ہیں کہ بزرگ نے آپ کے لئے بھیجا ہے۔ میں گاڑی میں بیٹھنے لگتی ہوں تو والدہ صاحبہ مخالفت کرتی ہیں، والد صاحب فرماتے ہیں،  اچھی شاگرد ہے لہٰذا استاد سے ملاقات ہونی چاہئے۔  یہ سن کر میں خوشی خوشی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہوں۔

 

تعبیر: خواب اچھا ہے ،خوشی کے نقوش زیادہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور شوہر کو ذہنی رفاقت کے ساتھ خوش رکھے، آمین۔ آپ اس بات پر غور کیجئے &اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔ کوئی صاحب شعور اپنے لباس کو خراب نہیں کرتا۔ اگر لباس پر داغ دھبا پڑ جائے تو ناگوار محسوس ہوتا ہے اور داغ دھبوں کو دور کردیا جاتا ہے۔ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کا لباس ہیں اس لئے ضروری ہے کہ شوہر اپنا لباس صاف ستھرا رکھے او ربیوی اپنے لباس پر   داغ دھبا نہ آنے دے۔ آپ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ ایک دوسرے کی عیب جوئی نہ کریں۔ ایک دوسرے کی غلطی اور کوتاہی کو نظر انداز کریں۔ ضروری ہو تو اصلاح کی تدبیر کریں۔ آپ کو شادی مبارک ہو۔ اللہ آ پ   کو شادی کے ثمرات سے نوازے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.