Topics

جنازہ گر جاتا ہے


امجد خاں ، حیدر آباد۔ میں نے خواب میں ایک بزرگ جو نقشبندیہ سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اب وفات پاگئے ہیں ۔ دیکھا کہ ہم لوگ ان کی میت لے کر جارہے ہیں ۔ راستے میں ایک عمارت آتی ہے جس کے اطراف گندگی پھیلی ہوئی ہے۔ جب جنازے کو عمارت کے اوپر لے جاتے ہیں تو جنازہ گندگی میں گرجاتا ہے پھر دیکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے ۔ گھر والے بھائی کی بیوی کو طلاق دلوادیتے ہیں ۔ طلاق کے بعد دوبارہ ہم لوگ اس لڑکی کی اپنے بھائی سے شادی کرانا چاہتے ہیں لہٰذا اس لڑکی کی شادی اپنے بہنوئی سے کچھ عرصہ کے لئے کردیتے ہیں تاکہ کچھ عرصہ بعد بہنوئی سے طلاق دلواکر دوبارہ بھائی سے شادی کرواسکیں ۔ جب سے یہ خواب نظر آیا ہے میں بہت پر یشان ہوں ۔

 تعبیر: اس میں پریشانی کی کیا بات ہے ۔آپ کی طرز فکر میں پیچیدگی ہے ۔ دماغ منفی خیالات میں زیادہ الجھا رہتا ہے ۔ اپنا محاسبہ کیجئے اور اس طرز فکر کو چھوڑ دیجئے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.