Topics

چاند کے قریب پری دیکھنا


شاہدہ داؤد، کراچی ۔ رات کا وقت ہے۔ آسمان ہلکا نیلے رنگ کا ہے۔ آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو سفید سفید ستارے نظر آتے ہیں۔ ستاروں کے بیچ میں ایک بہت بڑا چاند ہے ۔ چاند کے قریب ایک چھوٹی سی پری، ستاروں بھرے کپڑے پہنے موجود ہے، اس کے سر پر ستاروں بھرا تاج ہے اور ہاتھ میں سفید چھڑی ہے ۔ اس چھڑی کے اوپر بھی ستارے جڑے ہوئے ہیں ۔ اور وہ میری طرح مسکرا رہی ہے۔ یہ تو ہوا آپ کا خواب اب آپ اس کی تعبیر سن لے، بچپن سے آپ کو سوچنے کی عادت ہے۔ اس عادت کی وجہ سے آپ بہت زیادہ زودحس ہو گئی ہیں نتیجہ ہے آپ کے اوپر ناخوش رہنے کی کیفیت مسلط رہتی ہے۔ زندگی دکھوں کا بوجھ لگتی ہے ۔ طبیعت جب بہت بوجھل ہوگی اور اعصاب مضمحل ہونے لگے تو اس نے اعصاب کے اوپر نکان دور کرنے کے لئےآپ کو خواب میں یہ سب کچھ دکھا دیا تاکہ طبیعت ہلکی ہوجائے ۔ خواب میں جس قسم کی لاشعوری تحریکات موجود ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خواب آپ نے کافی عرصہ پہلے دیکھا تھا۔ ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(اکتوبر83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.