Topics

نصیب کی دعائیں مانگیں


کبریٰ، سانگھڑ۔ کسی عبادت گاہ میں موجود ہوں۔ وہاں عبادت میں مصروف لوگوںکی طرف میری توجہ نہیں ہے۔ ایک شخص مجھے بیٹی کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ میں اس طرح عبادت کررہی ہوں کہ وہ مجھے دیکھ نہ سکیں اور انہیں معلوم نہ ہو کہ میں کون ہوں۔نظرجب سامنے گئی تو دیوار مختلف نظر آئی۔ فکر ہوئی کہ عبادت کا وقت ختم ہورہا ہے ۔ میں عبادت کیسے کروں۔

 پھر میں اللہ سے دعا مانگتی ہوں جس کے بعداچھا نصیب اور نظر صحیح ہونے کی دعائیں مانگیں۔ اوپر کی طرف دیکھا تو روشنیاں نکلتی ہوئی نظر آئیں جو اللہ کی مہربانی سے صرف مجھے دکھائی دے رہی تھیں اور کسی کو پتہ نہیں چلا۔

 

تعبیر: آپ اپنے ہاتھ میں موجود لکیروں کی طرف سے پریشان ہیں کہ آگے کیا ہوگا ۔ یہ وسوسہ ہے۔ عبادت گاہ آپ کا دماغ، اس کی دیواریں آپ کا ہاتھ اور ان پر تصویریں آپ کے ہاتھ کی لکیریں ہیں۔ آدمی کے ہاتھ میں موجود لکیریں وقت اور عمر کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔اس لئے اگر کوئی نجومی کچھ بتادے تو اس پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.