Topics
م ص، کراچی۔
خواب میں دیکھا کہ حضور پاکؐ کے سامنے نارنگیوں کی ٹوکری رکھی ہے۔ آپؐ نے اس طرف
دیکھا تو ایک نارنگی کھل گئی اور ایک قاش آپؐ
کے ہاتھ میں نظر آئی ۔ حضور پاکؐ آدھی قاش کھا کرباقی مجھے عطا فرماتے ہیں
اور میں کھالیتی ہوں۔
تعبیر:
نہایت سعید خواب ہے، اللہ تعالیٰ مبارک کرے، آمین۔درود شریف کی فضیلت سے اس قسم
کے مبارک خواب نظر آتے ہیں۔ درود شریف کا اہتمام اس طرح کریں کہ رات کو سب کاموں
سے فارغ ہوکر عشا کی نماز کے بعد مصلیّ پر
بیٹھ جائیں اور درود شریف کا ورد کریں۔313 مرتبہ درود شریف پڑھ کر رحمۃ للعالمین،
سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کے روضہ ٔ اقدس کا دھیان کریں پندرہ منٹ یا دس
منٹ، اس کے بعد درود شریف پڑھتے پڑھتے بات کئے بغیر سوجائیں۔ دن میں چلتے پھرتے،
وضو بے وضو، کثرت سے یاحیی یاقیوم کا ورد کریں۔ کھانوں میں ہر قسم کا گوشت کم سے
کم کھائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.