Topics

سانپ ٹوکری میں


میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک ٹوکری ہے اور اس میں ایک درمیانے سائز کا پتلا گول اور کالا سانپ ہے۔ مجھے اس سے کوئی خوف محسوس نہیں ہوا میں نے کسی سے( جس کو میں دیکھ نہ سکی) پوچھا کہ کیا میں اسے مار دوں مگر مجھے کوئی جواب نہیں ملا اور وہ سانپ ٹوکری سے غائب ہوگیا۔

 تعبیر : ٹوکری میں سانپ وہ نقش ہے جو آپ کے من مندر میں بسا ہوا ہے۔ بظاہر حسبِ منشا شادی کے امکانات نہیں ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.