Topics

بادشاہی مسجد کی سیر


د۔ف: کہیں جانے کا پروگرام بن رہا ہے۔ میں استاد صاحب یا کزن کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ اجازت نہیں ملی۔ ماموں ممانی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی کہ اچانک اور لوگ بھی گاڑی میں نمودار ہوگئے۔ تایا نے ہمیں بادشاہی مسجد کی سیر کروانے کا کہا تو ہم سونے سے بنی خوب صورت مسجد کے درمیان میں سڑک پر گاڑی سے گزرے پھر ایک خوب صورت باغ میں ہیں اور وہاں تایا کا تین سالہ نواسہ بہت خوش ہے۔ اچانک اس کے اور میرے علاوہ دیگر لوگ اور مناظر غائب ہوگئے۔

 گھر میں پانی کی موٹر کے پاس ایک کزن جنہوں نے کالا لباس پہنا ہے، کہتے ہیں، بیٹا! ہمارے بڑے بچوں کونہیں سمجھتے اور پھر نادم ہوتے ہیں۔ کزن نے کہا کہ جہاں رہی ہو، وہاں بچوں سے قرآنی آیات کی بلند آواز میں تلاوت کروانا۔پھر تشویش میں مبتلا سفید لباس میں ابونظر آئے ۔

 تعبیر: آپ کا ذہن یکسو نہیں ۔ خیالات کا ہجوم ہے اور طرز فکر میں illusion زیادہ ہے۔کوشش کیجئے کہ آپ کے اندر یقین روشن ہو اور آخرت کا سامان جمع ہو۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.