Topics

بزرگ نے پڑھ کے بچہ پر پھونکا


ثوبیہ، کراچی۔ میدان میں بچے کھیل رہے ہیں پھر دیکھا اپنے گھرمیں جہاں مراقبہ اور اسباق پڑھتی ہوں وہاں کوئی بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں ایک بچہ ان کے سامنے کھڑا ہے بچہ کے پیچھے میں ہوں۔ بزرگ نے کچھ پڑھ کے اس بچہ پر پھونکا اور میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: خواب مبارک ہے۔ اگر بچہ کی صحیح تربیت کردی گئی تو انشاء اللہ یہ بچہ روحانی علوم کا امین ہوگا۔ دعا ہے صحیح تربیت ہوجائے۔ طریقہ یہ ہے کہ عمر کے لحاظ سے بچہ کو اللہ، رسولؐ اور اولیاء اللہ کی باتیں سنائی جائیں۔ قرآن پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں ترجمہ کے ساتھ یاد ہوجائیں تو اللہ کے فضل و کرم سے ذہن کھلتا ہے اور بچپن سے ہی روحانی علوم کی آبیاری ہونے لگتی ہے، اللہ مبارک کرے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.