Topics
مہوش، کراچی۔ تین خواتین اس دنیا میں نہیں ہیں میرے پاس آئی ہیں ان میں ایک
امی جان ہیں، صحت مند، نوجوان، خوبصورت اور خوش باش۔ میں انہیں دیکھ کر ڈر جاتی
ہوں یہ تینوں کیوں آئی ہیں۔ امی جان ایک پرچہ دیتی ہیں میں نہیں لیتی۔ میں نہیں لیتی
تو زبردستی ناف پر چپکادیتی ہیں پھر وہ سورہ مزمل پڑھنے کے لئے فرماتی ہیں اور
غائب ہوجاتی ہیں۔
تعبیر: خواب مبارک ہے۔ مسائل کے حل اور وسوسوں سے نجات پانے کے لئے رات کو سونے سے پہلے سورہ مزمل پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہی اس خواب کی تعبیر ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.