Topics

جنگل خواب میں دیکھنا

خواب دیکھا کہ با سی عید کا دن ہے ۔ والد، بھائی اور بہن اپنی گاڑی میں روانہ ہوتے ہیں ۔ اچانک کوئی جنگل آجاتا ہے ۔ والد راستے میں اتر جاتے ہیں بھائی کہتا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کونسا راستہ ہے ۔ ہم چلتے رہتے ہیں ۔ راستہ ایسا ہے جس کے دونوں طرف گھناجنگل ہے اور راستہ خراب ہے ۔ ہم چلتے رہتے ہیں ایک جگہ راستہ ختم ہوتا ہے وہاں کچھ لوگ نظر آتے ہیں ۔ ہم سوچتے ہیں کہ اس راستے سے جائیں کہ نہ جائیں ۔ راستہ میں بڑا لوہے کا گیٹ بھی ہے ہمیں ایک غمزدہ آدمی نظرآتا ہے ۔ ہم سوچتے ہیں کہ اس سے راستہ پوچھ لیں۔ میں گاڑی سے اتر کر راستہ پوچھنے جاتا ہوں وہ کہتا ہے کہ پندرہ سال پہلے مجھے یاد ہے لوہے کا گیٹ وہاں سے آتا ہے میں نے پوچھا یہ لوہے کا گیٹ کیوں لگایا گیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ یہاں  زلزلہ آتا ہے ۔ اس لئے یہاں کوئی گاڑی نہیں آتی ۔ میں واپس گاڑی میں آجاتا ہوں اور ہم اسی راستہ سے واپس  جانا ہی چاہتے  تھے جہاں سے آئے تھے کہ آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : جس طرز عمل میں زندگی گزاری جارہی ہے وہ غلط ہے اپنا محاسبہ کریں اس غلط طرز عمل کو  فوراً ترک کردیں ورنہ خدانخواستہ صحت پر بہت بڑا اثر مرتب ہوگا ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 87 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.