Topics

حجر ِ اسود


محمدشعیب ،نیویارک:  بیت اللہ شریف میں موجود ہوں اور طواف کررہا ہوں۔ مجھے لوگ کم نظرآئے ۔نظر حجرِ اسود کی طرف گئی تو چومنے کا  خیال آیا۔سوچا کہ طواف کے بعدحجرِ اسود کے پاس  جاؤں گا۔ حجرِ اسودکی طرف گیا تو   زائرین کی تعداد بڑھ گئی جس کی وجہ سے قریب نہ جاسکا۔

تعبیر: انشاءاللہ عمرہ کی سعادت حاصل ہوگی۔  سونے سے پہلے صاف کپڑے پہن کر اور من پسند خوش بو  لگا کر  درود شریف پڑھئے ، جتنا آسانی سے  پڑھ سکیں۔ دعا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے تمام امتیوں کو یہ سعادت نصیب ہو،آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری         2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.