Topics

بزرگ کے جسم پر سانپ دیکھنا


عائشہ  ایک کمرہ ہے جس میں کافی لوگ بیٹھے ہیں اور نعت سننے کے لئے یہ محفل لگی ہے میں نعت خوانوں میں شامل ہوں ایک لڑکا کھڑا ہو کر نعت پڑھتا ہے پہلے عربی میں کچھ پڑھتا ہے پھر نعت اونچی آواز میں پڑھنا شروع کرتا ہے آواز بہت خوبصورت ہے لوگ کہتے ہیں یہ نعتِ رسولؐ بھی سنیں گے تبھی آواز اونچی ہے۔ اچانک میری نظر آخر میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی طرف اٹھتی ہے وہاں رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہیں میں جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتی ہوں مجھے اپنے گناہگار ہونے کا بے حد احساس ہوتا ہے۔ میں روتی ہوں اور اپنا چہرہ نیچے کر لیتی ہوں۔

ایک دم میرے بھائی نے مجھے جگا دیا جس سے خواب کا سلسلہ ٹوٹ گیا اور اس وقت ٹی وی پر نعت آ رہی تھی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مجھے تین چار دفعہ ہوئی ہے ہر دفعہ آپ کا چہرہ مبارک اورہی جلوہ لئے ہوتا ہے کیونکہ تین چار دن سے لگاتار قلندر بابا اولیاء ؒکی تصاویر خواب میں دیکھ رہی ہوں میں کہتی ہوں قلندر بابا اولیاءؒ کے جسم پر دو براؤن رنگ کے سانپ ہیں جن کی آنکھیں بے حد چمکدار ہیں اس کے علاوہ جب میں نماز میں سجدہ میں جاتی ہوں پیلا رنگ نظر آتا ہے اللہ میاں سے دعا کرتے وقت بھی وہ اس طرح کہ چہرے کے آس پاس سے تھوڑا تھوڑا پیلا رنگ جمع ہو کر گول دائرے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اور پھر علیحدہ علیحدہ ہو جاتا ہے۔ جب دل سے نماز پڑھتی ہوں تب نظر آتا ہے۔

تعبیر: خواب روحانی صلاحیتوں کی طرف اشارہ ہے ۔خواب میں ایسے خاکے بھی موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ دل کمزور ہے دل کی کمزوری کا علاج ہونا ضروری ہے غذاؤں میں احتیاط لازم ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.