Topics

صحت مند گائے


صائمہ تصور (راولپنڈی): ہال میں کرسیوں پر خواتین و حضرات کے ساتھ بیٹھی ہوں۔ سامنے ایک نورانی چہرہ بزرگ ہیں۔ لگتا ہے کہ علمی نشست ہے۔ وہ ہر ایک سے سوال پوچھ رہے ہیں ۔ کچھ لوگ گھبرا کر جواب دیتے ہیں۔ میں نے خوشی سے جواب دیا تو وہ مسکرائے۔ پھر ایک خوب صورت صحت مند گائے دیکھ کر خیال آیا کہ قربانی کے لئے ہے۔ اس کی پیٹھ پر پیار سے ہاتھ پھیرتی ہوں۔ اس کے بعد حضور قلندر بابا اولیاؒ کا دیدار ہوا ۔

 تعبیر: الحمدﷲخواب اچھا ہے لیکن خواب میں ایسی باتوں کی نشاندہی بھی ہے کہ صاحب خواب کا وقت نمائشی زندگی میں گزرتا ہے۔حضور قلندر باباؒ کی زیارت نہا یت عمدہ عطیہ ہے ۔

 مفہوم یہ ہے کہ خواب دیکھنے والی صاحبہ کی ذہنی مصروفیت روحانی علوم کے مطابق نہیں ۔ دنیاوی نمائش اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور آپ اس میں گم ہوجاتی ہیں۔ الحمدﷲ صلاحیت اور کیفیات بہت اچھی ہیں۔ آپ کے دماغ کی زمین بارآور ہے۔ اگر آپ یکسوئی کے ساتھ روحانی علم کی طرف متوجہ ہوگئیں تو انشاء اﷲ ذہن جلدی کھل جائے گا ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.