Topics

وسوسے آنا


بلال ، کراچی ۔ ایک بزرگ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کرطواف کررہا ہوں۔ وسوسہ آیا کہ وہاں کی پولیس (ُشرطہ) نہ دیکھ لے۔ بزرگ نے فرمایا کہ فکر نہ کرو،ہم انہیں نظر نہیں آرہے۔ کچھ دیر میں ایک اور صاحب ہماری گاڑی میں بیٹھ گئے ۔

 

تعبیر : جب ذہن میں ایسے خیالات کا ہجوم ہو جا تا ہے جس میں بے یقینی داخل ہو جا ئے جب کہ بے یقین ہونے کی کوئی وجہ بھی نہ ہو تو اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں ۔ پانچ وقت کی نماز پڑھیں ۔د ن میں چلتے پھر تے ''یا حیی یا قیوم '' کا ورد کر یں اور رات کو سونے سے پہلے اچھا لباس پہن کر خوش بو لگا ئیں اور بہت ادب و احترام کے ساتھ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پڑھتے پڑھتے سو جا ئیں۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کرسکتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.