Topics

نیند میں کوئی مارتا ہے

شادمان۔ میری والدہ کئی سالوں سے سوتے میں بلند آواز سے چیخنے لگ جاتی ہیں کبھی کبھی روتی ہیں۔ میں انہیں جگاکر پانی پلاتی ہوں تو ان کی حالت کچھ بہتر ہوتی ہے۔ پوچھنے پر بتاتی ہیں مجھے نیند میں کوئی ماررہا ہوتا ہے تو میری چیخ نکل جاتی ہے۔ برائے مہربانی میری والدہ کی اس کیفیت کا کوئی حل بتائیے۔

 

تعبیر: آپ کی والدہ شوگر کی مریضہ ہیں۔ اس مرض کی بڑی وجہ نظام ِہضم کی پرانی شکایت ہے۔ شوگر کا علاج ہونا چاہیے۔ آپ کی والدہ صاحبہ کے لئے پیدل چل کر سیر کرنا بہت ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.