Topics

عقاب اڑ گیا


 شبانہ اسلم، جگہ نہیں لکھی۔ خواب دیکھاکہ سعودیہ میں ہوں ، کمرے کے برابرمیں ایک عقاب شوہر یا چھوٹے بیٹے کے پاس آیا جنہوں نے اسے اپنے ہاتھ پر بٹھایا۔ کچھ دیر کے  بعد عقاب اڑ گیا۔ میرے شوہر ہاتھ دکھاتے ہیں جس پر عقاب کے پنجے گڑنے کی وجہ سے ہلکاہلکا خون ہے۔ کہتی ہوں، جائیے جاکر ہاتھ دھولیں ۔

 

تعبیر: خواب میں شعوری کیفیت لاشعور کی عینک سے آپ نے دیکھ لی ہے، اس کا مفہوم دنیا کا حصول ہے اور بس۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.