Topics

دیور خواب میں


نام شائع نہ کریں ، کراچی۔ دیور کے انتقال کو کچھ دن گزرے تھے کہ خواب میں عجیب و غریب چیزیں نظر آنے لگیں ۔ گھر میں بھی اکیلے رہنے سے ڈر محسوس ہوا۔ گھر کے باقی افرادسے ذکر کیا تو معلوم ہوا وہ بھی خوف زدہ ہیں ۔ دیور بار بار خواب میں آکر کبھی کچھ کہتا، کبھی کچھ مانگتا اور کبھی کچھ دیتا ہے ۔ دیورانی بھی سوئم کے بعد اپنے گھر چلی گئی ہے ۔ میرے علاوہ تمام لوگوں کودیور خواب میں نظر آرہا ہے۔

 

تعبیر : مرحوم کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے ۔ گیارہ ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر ایصال ثواب کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.