Topics

مرشد کا انتقال دیکھنا


سیما جبین، کراچی۔ میں نے دیکھا کہ مرشد کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ کسی اونچی جگہ پر لیٹے ہوئے ہیں پھر دیکھا مرشد کے اندر سے روح ظاہر ہوئی مجھ سے فرماتے ہیں چپل اتارو۔ چپل اتار کر میں باادب کھڑی ہوجاتی ہوں۔

 

تعبیر: صاحب خواب پاکیزگی کا خیال نہیں رکھتیں جتنا ہونا چاہئے ۔ وقت بہت ضائع ہوتا ہے۔ آپ کو خواب میں مشورہ دیا گیا ہے کہ خود آپ اور گھر میں پاکیزگی اور صفائی کا خیال رکھیں ورنہ دماغ اور زیادہ بوجھل ہوکر بے یقینی اور وسوسوں کی آماجگاہ بن جائے گا۔ جس سے کئی ایسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جن کا تدارک مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔

کوشش کریں کہ باوضو رہیں، نماز کی پابندی کریں، روزانہ پاؤ سپارہ ترجمے کے ساتھ پڑھیں یہی مرشد نے خواب میں نصیحت فرمائی ہے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.