Topics

آگ بھڑک اٹھی


ن۔۱،اٹک : شام کا وقت ہے، ہوائیں سبک خرام ہیں۔اچانک ہمارے ساتھ والے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ شعلے اونچے ہونے کی وجہ سے ایک چنگاری اڑ کر ہمارے گھر آئی اور وہاں رکھی ہوئی تین گھاس کی ڈھیریوں میں سے دو ڈھیریاں اس چنگاری سے جلنے لگیں۔ یہاں سے قریب گدلے پانی کا نالہ بہہ رہا تھا ۔ میں نے لوگوں کی مدد سے گھاس پر پانی ڈالا ۔آگ جلد بجھ گئی اور اس میں سے دھواں اٹھنے لگا۔

 تعبیر: خواب میں بتایا گیا ہے کہ صاحب ِ خواب اپنا محاسبہ کریں ۔شریعت ِ مطہرہ کی تعمیل نہ ہونا اور گھریلو معاملات میں جائز ناجائز کا خیال نہ رکھنا خواب کی تعبیرہے۔اگر آپ وظیفے اور چلےّ بہت کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہوسکتا ہے ۔فقیر کا مشورہ ہے کہ پانچ وقت نماز اور تہجد کی پابندی کریں۔ تہجدمیں 11مرتبہ درود شریف، 11 مرتبہ سورۃالفاتحہ اور 100مرتبہ یاحی یا قیوم پڑھ کر مراقبہ کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس وقت ہے یا نہیں ہے، ترجمے کے ساتھ قرآن کریم پڑھیں اور وظائف و چلےّ فی الحال ترک کردیں۔کھانے میں نمک کم سے کم کر دیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.