Topics

شیشہ کا گھر


نبیلہ تبسم، کراچی۔ والد صاحب تیزی کے ساتھ مجھے ایک بزرگ کے پاس لے کرجارہے ہیں۔ کہتی ہوں کہ ابھی تو رات ہے۔ وہ فرماتے ہیں، جاتے جاتے صبح ہوجائے گی۔ ان کی رفتار میں کمی نہیں آتی اور راستہ میں کچھ کتوںّ نے حملہ کیا جن سے مجھے بچاتے ہیں۔ جب ہم بزرگ کے دربار میں پہنچتے ہیں تو اللہ کے دوست ایک شیشہ کے گھر میں اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ تشریف فرما تھے۔ ہمیں دیکھ کر باہرتشریف لائے۔ میں کہتی ہوں، السلام علیکم بابا جان۔ بزرگ جواب دے کر سر پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ اتنے میں فون کی گھنٹی بجنے سے آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں ا رشاد ہے ،

اللہ تعالیٰ فضول خرچی کرنے والوں سے محبت نہیں فرماتے (اعراف: ٣١)۔ گھر میں فضول خرچی ہو تی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسراف کو پسند نہیں فرماتے ۔ اخراجات میں توازن پیدا کر یں، گھر کے خرچہ کا بجٹ بنائیں اور غورکریں کہ فضول خرچی کہاں ہوتی ہے۔ جو ہوتی ہے، احتیاط کیجئے ، انشاء اللہ گھر میں برکت ہوگی۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا اللہ یا رحمن یا رحیم پڑھئے ۔ خواب میں ضد اور غصہ کے نقوش ہیں ۔ واللہ اعلم۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.