Topics

بچہ کی پیدائش ہوئی ہے


محمد رفیق۔ میں نے دیکھا کہ ہماری چچازاد بھابھی کے یہاں شاید کوئی بچہ ہوا ہے۔ اور وہ لڑکے کو لے کر اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں جو کہ ہمارے گھر کے قریب مشرق میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال ہے ۔اور ان کے گھر والے انہیں اور بچے کو دیکھنے گئے ہیں لیکن بچے کے والد یعنی ہمارے بھائی ہمارے گھر آتے ہیں اور ہمیں خبر کرتے ہیں۔ اور رات ہمارے ہی گھر پر گزارتے ہیں۔ صبح کو جب جانے کو ہوتے ہیں تو ہمارے والد صاحب ان سے روپے نکالتے ہوئے کہتے ہیں خرچ کی فکر نہ کر، ہم کریں گے۔ اور اس کو مطمئن کردیتے ہیں اور منظر بدل جاتا ہے۔ پھر اسی دن کی رات آ جاتی ہے۔ تو وہ بھائی اور میں اپنے گھر سے دور کسی رشتہ دار کے ہاں جاتے ہیں۔ وہ ہم کوبٹھاتی ہیں اور بچے کے بارے میں پوچھتی ہیں تو وہ مشورہ دیتی ہیں کہ روحانی علم کے ذریعے بھی معلوم کرکے تسلی کر لو کہ یہ مرض ہے یا کچھ اور۔ مجھے یہ معلوم کرنے کے لئے والد صاحب کے پاس بھیجا۔ تقریباً ایسا وقت ہوتا ہے جو آٹھ اور نو کے درمیان ہو۔ میں گھر آیا اور والد صاحب سے کہا کہ اپنے دوست سے بچے کے بارے میں معلوم کرکے بتائیے کہ کوئی اثر وغیرہ تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ا بھی جاؤں گا تو معلوم کر کے بتاؤں گا۔ میں ان سے جواب سن کر خاموش اپنے گھر کے باہر جاتے ہوئے دہلیز پر کھڑا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ سے صدقِ دل سے دعا مانگی۔ دعا کے دوران ہلکی سی بوندیں برس رہی تھی اور میں ہاتھ اٹھائے آسمان کی طرف منہ کر کے روتے ہوئے بچے کے ٹھیک ہونے کی دعا مانگ رہا ہوں کہ اچانک مجھ پر ایک ایسی کیفیت طاری ہوگئی کہ مجھے پتہ نہیں کہ کہ میں کیا کر رہا ہوں ۔ البتہ میرے کان ایک غیبی آواز کی طرف لگے ہوئے ہیں جو کہہ رہی ہے کہ تمہارے بھائی کے بچے کوکوئی مرض نہیں ہے۔

 تعبیر: دوست نما دشمن کسی عورت نے حسد میں آکر آپ کے بھائی کے خلاف کوئی ٹوٹکا کردیا ہے۔ اس کے توڑ کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی بھابھی کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپ کر ان گیارہ تاروں کی چار تہہ کر لیں ۔ دھاگے کے سرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں ۔ ایک بار قل اعوذ برب الفلق پوری سورۃ پڑھ کر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراً کس دیں یعنی پھونک کو گرہ میں بند کردیں ۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگانے کے بعد دھاگے کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں ۔ دھاگہ جب جلے گاتو اس میں سے بدبو یا چراند آئے گی ۔ جب تک یہ بو یا چراند آئے روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.