Topics

گندے مکانات کی صفائی


عظمیٰ عرفان، کورنگی۔ اکثر خوابوں میں خالی یا گندے مکانات، اپنے آپ کو صفائی کرتا دیکھتی ہوں۔گزشتہ دنوں دیکھاکہ اونچے نیچے راستہ سے گزر کرکسی مزار کے قریب پہنچی ۔راستہ میں الماری ہونے کی وجہ سے راستہ تنگ ہے۔ آگے گئی تو کمرے میں اگربتی کا دھواں بھرا ہونے کے باعث اندھیرا ہے لہٰذا میں واپس آجاتی ہوں۔ پھر حضور قلندربابااولیا کے مزار پر کچھ پرانی قبریں دیکھیں۔ پھر دیکھا کہ زلزلہ آگیا ہے اورقیامت برپا ہے۔ حال ہی میں ساس صاحبہ کا انتقال ہوا، انہیں خواب میں دیکھاکہ گھر کے صحن میں بیٹھی، دیگچی سے چاول نکال کر اپنے بیٹوں کو دے رہی ہیں۔

 

تعبیر: خواب بیما ری سے متعلق ہے۔ بیما ری کی وجوہات میں صفائی میں کمی اور غذاؤ ں میں ملا وٹ ہے۔ بطور خاص مسالے گھر میں سل پر پیس کر استعمال کرنے سے انشاء اللہ پیٹ کے امراض اور اعصابی شکایت دور ہو جا ئے گی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.