Topics

تاروں میں آگ لگی دیکھتا ہوں


 مشتاق احمد، شاہین۔کافی عرصے پہلے دو تین بار خواب میں دیکھا گھر میں بجلی کے تاروں کو آگ لگ گئی ہے جسے میں بجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایک بار 440 وولٹ بجلی کا تار میرے سر سے الجھ جاتا ہے اور کافی اندر تک چلا جاتا ہے لیکن آرتھ نہ ہونے کی وجہ سے بچ جاتا ہوں۔ میرے رہائشی کمرے میں پانی کے نکاس کےسوراخ سے ایک جانور نکلتا ہے مجھے شک ہوتا ہے کہ یہی جانور میرے بچوں کا رات خون پیتا ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور ہیں۔ اس جانور کو میں بھگانے کی کوشش کرتا ہوں اور زناٹے کے ساتھ یہ عجیب و غریب جانور باہر نکل جاتا ہے اور میں سکھ کا سانس لیتا ہوں۔

 تعبیر: آپ تبلیغ کا رجحان رکھتے ہیں لیکن عمل میں کوتاہی سرزد ہوتی ہے اور آپ کے اس طرز عمل کو لاشعور بہت بری طرح محسوس کرتا ہے۔ تاروں میں آگ لگنا اس طرف اشارہ ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.