Topics

دہشت ناک خواب دیکھنا


سیدہ سلیمہ فاطمہ۔ میں نے بروز سنیچر ایک وحشت ناک خواب دیکھا کہ ایک بڑا گندا اور ہندو بنیا ٹائپ کا خرانٹ سا بڈھا ہے، تہبند باندھے ہوئے۔ وہ مجھے پکڑنے کو بھاگ رہا ہے۔ میری بھابھی جان اس کو خوشا مد کر رہی ہیں کہ اس کو چھوڑ دو مگر وہ کہہ رہا ہے کہ نہیں، میں تو اس کو نہیں چھوڑوں گا۔ میں نے تو اس کے ساتھ شادی کی ہوئی ہے۔ میں اس کو ہاتھ سے جانے نہ دوں گا۔ میرے پیچھے بھاگ رہا ہے پکڑنے کو۔ پھر مجھے پکڑ نہیں سکا۔ تو ایک لومڑی سا جانور جس کا منہ سور جیسا ہے میرے اوپر چھوڑ دیا۔ یہ جانور میرے اوپر حملہ کرتا ہے تو میں اچھل کر پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔ جانور پھر بھی میرے پیر پر اپنے پنجے مارتا ہوا چلا جاتا ہے پھر ایک اور بہت بدصورت اور ڈراؤنا سا جانور چھوڑتا ہے تو میری چیخ نکل جاتی ہے مگر جانور میرے اوپر حملہ کرتا ہوا دوسری طرف بھاگ جاتا ہے۔ اتنا دہشت ناک خواب تھا کہ ڈر کے مارے آنکھ کھل گئی۔

تعبیر:    خواب بتاتا ہے کہ صدمہ کی وجہ سے آپ کے اندر اعتدال کمزور ہو گیا ہے۔ اور آپ نے خود کو انتہا پسند انہ رحجان میں مبتلا کر لیا ہے۔ انتہا پسندی اللہ کے نظام میں ناپسندیدہ عمل ہے۔ اپ اپنے طرزِ عمل کا محاسبہ کریں۔ اور اعتدال کا راستہ اختیار کر کے اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں۔ ان کے حقوق پورے کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری  85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.