Topics

لڑکی کو کالج چھوڑنے جاتا ہوں


عبد الرحمن ، کوٹ ادو۔ دیکھا کہ ایک لڑکی جس کی عمر تقریباً 15 سال اور فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے کو کسی دوسرے شہر کے کالج چھوڑنے جا تا ہوں جہاں اس کا داخلہ ہو تا ہے ۔ شام کا وقت ہے ابھی میں وہاں پر موجود ہوں کہ وہ دو لڑکوں کے ساتھ گراؤ نڈ میں فٹ بال کھیلنے چلی گئی اور رات کے 12 بجے تک کھیلتی رہی۔ میں پریشان ہو کر سائیڈ روڈ پر جارہا ہوں ، آگے پہنچا توسڑک پر ایک صاحب موجود ہیں جو مجھے دیکھ کر ہنسنے لگے جیسے انہیں اس واقعہ کے متعلق معلوم ہو ۔ دل برداشتہ ہو کر کہتا ہوں، اس کا حل بتا ؤ ۔ وہ کہتا ہے کہ بچی کو جاکر کہو، میں تمہاری تعلیم ختم کرادوں گا، میں جاکربچی سے کہتا ہوں۔میں سمجھا وہ اوپر عمارت میں چلی گئی مگر وہ پردہ کے پیچھے کھڑی ہو کر میری بات سن لیتی ہے ۔

 

تعبیر : خیالات فلم کی صورت میں آپ نے دیکھ لئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.