Topics

صفائی


ا،ب۔ ایک علاقے میں ڈیوٹی ہے۔معلوم ہوا کہ خاتم النبیین حضرت محمدؐ تشریف لارہے ہیں۔ میں صاف ستھرا یونیفارم پہنے چوکس کھڑا ہوں۔ سوچا کہ جب حضورپاک ؐ تشریف لائیں گے تو بہت ادب سے سلام پیش کروں گا۔سامنے نظر گئی تو لکڑیاں، تنکے اور گھاس پھوس نظر آئے۔ صفائی کا خیال آیا مگریہ سوچ کر خیال رد کردیا کہ یہ علاقہ میری ذمہ داری نہیں لہٰذا میں صفائی کیوں کروں۔ میں انتظار کرتا رہا مگر حضور پاکؐ تشریف نہیں لائے۔

 

تعبیر: خواب پڑھ کر آپ خود غور کریں کہ طرز فکر میں جانب داری یا غیر جانب داری، کون سا رخ غالب ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.