Topics

عالم اعراف دیکھنا


نام شائع نہ کریں،کورنگی۔ خواب میں دیکھا گھر والوں کے ساتھ باتیں ہورہی ہیں اور ہمارے درمیان ٹھوس روشنیوں کا ایک فرد بھی موجود ہے جو عالم اعراف سے آیا ہے۔ میں گھروالوں سے کہتا ہوں، ہمارے درمیان عالم اعراف سے ایک شخصیت موجود ہے جس سے باتیں ہورہی ہیں لیکن آپ لوگ اسے دیکھ اور سن نہیں پارہے۔اس کے بعد ایک اور صاحب کو دیکھا جس کا کہنا تھا کہ وہ بھی اعراف سے آیا ہے لیکن اس کا جسم مادی تھا۔ اس سے مختلف باتیں ہوئیں اور اس نے میری انگلیوں میں اپنی انگلیاں ڈال کردکھائیں۔ اپنی انگلیوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اعراف اور اس دنیا کا ایک فرق ہاتھوں کی انگلیوں کا بھی ہے۔مجھے لگ نہیں رہا تھا کہ وہ اعراف سے آیا ہے اور مزید کچھ سوال پوچھ کر حقیقت جاننا چاہ رہا تھا کہ ایک کتاب نظر آئی جس میں تحریر کے ساتھ تاریخ لکھی ہوئی تھی۔ تاریخ اتنی عجیب تھی کہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔

 

تعبیر : خواب نہایت مبارک ہے اور روحانی صلاحیتوں کا انکشاف ہے ۔ سچے دل سے تو بہ استغفار کیجئے ۔نماز کی پابندی کے ساتھ چلتے پھر تے'' یا حیی یاقیوم ''پڑھیں ۔رات کو سونے سے پہلے وضو کر یں، مصلّے پر بیٹھ کر 300مرتبہ درود خضری پڑھ کر رسول اللہؐ کی زیارت کے تصور میں آنکھیں بند کر کے 15سے 20منٹ مراقبہ کر یں اور بات کئے بغیر سوجا ئیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.