Topics

مرشد دو بکرے ذبح کررہے ہیں


 محمد آفاق مدنی قلندری، کراچی۔ خواب میں دیکھا، میرے پیر و مرشد دو بکرے ذبح کررہے ہیں۔ میں نے پوچھا آپ بکرے کس لئے ذبح کررہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا، ایک بکرا میں اپنے لئے اور ایک بکرا اپنے پیرومرشد کے لئے قربان کررہا ہوں۔

 

تعبیر: پیرومرشد نے ہدایت کی ہے کہ اپنے پیرومرشد کے لئے قربانی کریں۔ یہ ایسا عمل ہے جس کے بارے میں آپ نے سوچا ہے کہ مجھے اپنے پیرومرشد کے لئے قربانی کرنی چاہیے۔

آپ کے پیر و مرشد اپنے مرشد کے لئے قربانی کیا  کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور آپ کو روحانی فیض نصیب ہو۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.