Topics

بند کنواں


سلمیٰ، امریکا: پتہ چلا کہ ہمارے گھر میں ایک بند کنواں ہے۔ میں اس کی کھدائی کرواتی ہوں  تو اندر سے پانی نکلتا ہے۔ اس کی گہرائی دیکھنے کا خیال آیا۔ جیسے ہی اندر اتری تو کنواں گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی۔باہرنکالنے کے لئے جو اوزار استعمال کئے گئے،ان سے میں زخمی ہوگئی۔ کتنی دیر کنوئیں کے اندر رہی یاد نہیں لیکن لوگ مجھے تلاش نہیں کرسکے۔

 

تعبیر: اِدھر اُدھر کے خیالات کو دماغ میں جگہ دینے سے اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں ۔ آپ کو چاہئے کہ ترجمے کے ساتھ قرآن کریم پڑھیں اور جو پڑھا ہے، اس پر غور کریں تاکہ یقین کی دنیا روشن ہو۔ 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(اکتوبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.