Topics

حاملہ خاتون مزار پر


 (ح ،س)سرجانی۔ قوالی ہورہی ہے اور مجمع کے بیچ میں بہت سجا ہواسفید رنگ گھوڑا کھڑا ہے پھر ایک مزاردیکھاجس پر بو علی شاہ قلندرؒ  لکھا ہے۔ مزار سے کچھ فاصلے پر ایک کمرے میں بزرگ ہستی تشریف فرما ہیں جن سے بہت لوگ اپنے مسائل کے حل پوچھ رہے ہیں۔ ان میں ایک خاتون پوٹلی لئے کھڑی ہیں جس میں مزار کے لئے چادریں ہیں۔ملاقاتیوں کی صف میں بہت ساری خواتین حمل سے ہیں۔

 

تعبیر:  خواب امید افزا ہے لیکن خواب میں بتایا گیا ہے کوئی اندرونی بیماری ہے جس کی وجہ سے آئندہ زندگی میں پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ خواب میں ایسے نقوش بھی ہیں جو نسوانی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ شادی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میل فیمیل مخلوق اس لئے تخلیق کی ہے کہ تخلیق کا سلسلہ برقرار  رہے۔ اگر غور کیا جائے تو دنیا کا نظام دو رخوں پر قائم ہے اور وضاحت کے ساتھ قرآن کریم میں اس کا تذکرہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رکاوٹیں دور فرمادے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری              2014ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.