Topics
نام
شائع نہ کریں، میرپور خاص۔ کسی تقریب میں ہوں۔ہم آسمان کے نیچے باتوں میں مصروف ہیں،
آسمان پر ستاروں کو دیکھنا شروع کرتی ہوں تو ستاروں کے ایک جھرمٹ پر نظر ٹھہر گئی،
پتہ چلا وہ تو صحابہ کرام کے نام ہیں جو غور سے دیکھنے پر واضح نظر آئے۔ ایک خاتون
سے پوچھتی ہوں کہ آسمان پہ صحابہ کرام کے ناموں کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ لیکن کچھ
اور باتیں شروع ہوگئیں ۔پھر پتہ چلا کہ وہ اپنے دیور کے لئے لڑکی ڈھونڈ رہی ہیں۔ میں
نے کہا، ان کی شادی تو ہوچکی۔ وہ بولیں، وہ صرف بیس دن کے لئے ہوئی تھی جس کے بعد ختم
ہوگئی ۔اب اچھی لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔مجھے شوہر کا خیال آیا کہ اب تک انہوں نے فون نہیں
کیا، دل اداس ہوگیا یہ سوچ کر کہ وہ تو ہمیشہ ایسا کرتے ہیں۔
پھر
دیکھا کہ ایک بزرگ کی خدمت میں حاضرہوں جو کسی بے اولاد عورت کا ذکر کرتے ہیں تو میں
فوراً سرجھکاکر اپنے آنسو چھپانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن بزرگ سے کیفیت چھپی نہیں رہتی
اور وہ اپنے مبارک ہاتھوں سے اولاد کے لئے تعویذ بناکر دیتے ہیں ۔
تعبیر
: اللہ تعالیٰ آپ کی خواہشات کو پوراکرے آمین۔ میاں بیوی دونوں کاڈاکٹری معائنہ ضرورہونا
چاہئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.