Topics
ج، ز ، م،
کراچی۔ کچن کے سامنے بیٹھا ہوں کسی نے گوٹا لگی ہوئی سبز چادر سر پر باندھ کر کہا
:نماز کی امامت کرنی ہے۔
تعبیر: آدمی کا دماغ کمپیوٹر کی طرح ہے، کمپیوٹر میں جو فیڈ
کردیا جاتا ہے اسے وہ اسکرین پر ظاہر کردیتا ہے۔ خواب دیکھنے والے کے مزاج میں خود
کو بڑا ثابت کرنے کا شوق ہے جبکہ مستقل مزاجی نہیں ہے، نمازوں میں کوتاہی ہوتی ہے
اور نماز کے آداب پورے نہیں ہوتے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.