Topics

شیر حملہ کرنے والا ہے


سلیمان، میر پور خاص۔ رتیلے میدان میں بیگم کے ساتھ تھا۔تیز ہوا چل رہی تھی ۔ جب ہوا رکتی تو نہ جانے کہاں سے درندوں کے دہاڑنے کی آوازیں آتیں ۔ شیر تھے یا تیندوے، آواز میں تفریق نہیں کرسکا۔ بیگم کو شیرنظر آئے جو حملے کی تیاری کررہے تھے ۔ میں نے بھگانے کی کوشش کی۔ ان کے بھاگتے ہی بیگم بھی نظروں سے اوجھل ہو گئیں ۔

 تعبیر: بینائی کی کمزوری کی نشاندہی ہے۔ ماہرِ امراض ِچشم کو دکھایئے۔ شیر کو بھگانے میں کامیابی اور بیگم کے اوجھل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ علاج سےنظر کی کمزوری دور ہوجائے گی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.