محمد اسلم، کراچی: یہ خواب تین دفعہ نظر آیا ہے۔ دیکھا
— ایک مسجد میں موجود ہوں جہاں کے
امام صاحب کہیں گئے ہوئے ہیں۔نماز کے وقت لوگوں میں امامت کے معاملے پر بات ہوئی
تو ایک لڑکے نے کہا کہ نماز میں پڑھاؤں گا، پہلے آپ لوگ فرض پڑھ لیں۔ دوسرے صاحب
نے اسے ڈانٹا کہ فرض ہی کی تو جماعت ہوتی ہے۔ ایک اور صاحب بولے، یہ چھوٹا لڑکا
کیسے امامت کرے گا؟ کیا اس نے کورس کیا ہے؟ میں نے ان صاحب کی تائید کی۔ کسی نے
مشورہ دیا کہ مجبوری ہو تو الگ الگ نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
تعبیر: خواب میں مسجد میں موجود لوگوں میں ذہنی
اختلاف ہے اور یہ اختلاف عقیدت تک پہنچ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
فرمایا ہے کہ ’’اللہ کی رسی کو متحد ہوکر مضبوط پکڑلو اور آپس میں تفرقہ نہ
ڈالو‘‘۔ یہ آیت روشن ہدایت ہے کہ اسلام کا مطلب تمام مسلمانوں کا اللہ کی وحدانیت
اور خاتم النبیین رسول اللہؐ پر ایمان لانا اور یقین کو مستحکم کرنا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..