Topics

حضوراکرمؐ نے تحفہ قبول کر لیا


قدسیہ حارث ،کراچی ۔ دیکھا کہ ایک بڑے اور شفاف فرش پر کسی بزرگ خاتون کے قریب بیٹھی ہوں، قریب فوارہ لگا ہوا ہے ۔ سامنے سے شوہر آرہے ہیں جو بہت خوش ہیں ۔ بزرگ خاتون خوشی کی وجہ پو چھتی ہیں تو بتاتے ہیں کہ وہ حضوراکرمؐ کی خدمت میں تحفہ لے کر گئے تھے جو قبول کر لیا گیا ہے ۔ بزرگ خاتون خوش گوار حیرت سے کہتی ہیں کہ حضور اقدسؐ کی خدمت میں تحفہ پیش کیا ۔ میرے شوہر سرشاری کے عالم میں نعت کے شعر پڑھتے ہیں،

''زہے مقدر حضور حق سے سلا م آیا پیام آیا ''

 

تعبیر : خواب بجائے خود تعبیر ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت سب کو نصیب فرمائے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.