Topics

فرشتوں کے ہاتھ


۔۔۔۔۔۔ کوہاٹ ۔ میں سحری کھا کر سوئی تو میں نے دیکھا کہ آسمان پر ہاتھ دکھائی نہیں دیتے لیکن کوئی دائرہ اور لکیر کی طرح نقش بنا رہا ہے ، وہ نقش بڑا پیارا ہے اور ان دائروں کے درمیان میزان لکھا ہوا ہے ۔ میں کہتی ہوں کہ اے فرشتو! میں آپ کے ہاتھوں پر قربان جا ؤں ۔ یہ بات میں اس لئے کہتی ہوں کہ ہاتھ جو دکھائی نہیں دے رہے یہ یقیناً فرشتوں نے تحریر کیا ہے ۔

تقریباً ساڑھے پانچ بجے صبح کے وقت دیکھا کہ آسمان پر بہت سے ستارے ہیں اور میں قبلہ کی طرف منہ کرتی ہوں تو سب ستارے ایک جگہ پر اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ میں کہتی ہوں کہ یہ ستارے ایک جگہ پر کیوں اکٹھے ہیں جب میں غور سے دیکھتی ہوں تو مجھے ان ستاروں سے اللہ لکھا ہوا نظر آتا ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

 تعبیر : اللہ تعالیٰ آپ کی پاکیزگی اور روحانی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائیں ۔ خواب بہت ہی مبارک ہے ۔ آپ کو اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی خصوصی نعمت یعنی اپنے اندر روحانی صلاحتیوں کو متحرک کرنے کے لئے کسی روحانی استاد کی شاگردی میں روحانی اسباق پڑھیں تاکہ آپ ایک روحانی ہستی بن کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کر سکیں ۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.