Topics

کتےّ بہت نظر آتے ہیں


کریم ، بہاولپور: مجھے خواب میں سیاہ اور سفید کتےّ بہت نظر آتے ہیں۔ ایک دفعہ برآمدے میں ان دو رنگوں کے کتےّ دیکھے۔ ان میں سے ایک لیٹاہوا تھا۔منظر بدلا اور جہاں سے مجھے گزرنا ہے وہاں سفید کتا ّبھونکتا ہوا نظر آیا۔ میں بہت تیزچلتا ہوا اور کلمہ پڑھتے ہوئے وہاں سے گزر گیا۔ سال میں ایک یا دودفعہ ایسا کوئی خواب ضرور آتا ہے۔

 تعبیر: ناقص غذائیں کھانے کی وجہ سے نظامِ ہضم متاثر ہوا ہے اور بخار کی پرورش ہورہی ہے۔ بازار کے کھانوں سے پرہیز ضروری ہے۔ ڈاکٹر سے معائنہ کروایئے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق غذا استعمال کیجئے۔ اگر آپ نے پرہیز کیا تو بیماری سے محفوظ رہیں گے، انشاء اللہ ۔ 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.