Topics

سانپ پھنکارتے ہوئے


فیضان، کراچی۔ کسی کے ساتھ گھومنے کے لئے کچے علاقے میں ہوں۔ سانپ کا بچہ نظر آیا ، میں اس کے بڑوں کو ڈھونڈنے لگا کہ بچہ ہے تو بڑے بھی ہوں گے۔ جب بڑے سانپ نظر آئے تو وہ پھنکارتے ہوئے میری طرف آئے اور میں وہاں سے بھاگ نکلا۔

 

تعبیر : بلڈ پریشر چیک کروائیں ۔اچھے ساتھیوں کا انتخاب کر کے ان کے ساتھ ملیں جلیں ۔غیر اخلاقی باتیں چھوڑ دیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.