Topics

ڈیوٹی


محمد عاشق، سیالکوٹ: مرکزی مراقبہ ہال کے باہر کھڑا ہوں۔ ایک صاحب مجھے دیکھ کر فرماتے ہیں، ماشاءاللہ ! خوب نوجوان ہے۔ پھر مجھے ایک جگہ ڈیوٹی دینے کا کہا تو میں نے عرض کیا کہ میری تعیناتی کراچی سے باہر ہوگئی ہے اس لئے صرف حضور قلندر بابا اولیا ؒ کے عرس کے موقع پر کراچی حاضر ہوتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا، سال ڈیڑھ سال ڈیوٹی کیجئے۔ میں نے تا بع داری کا اظہار کیا۔ میرے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔ ان صاحب نے فرمایا کہ سب ڈیوٹی کے اوقات مقرر کرلیں۔

 تعبیر: جو وقت وظیفہ یا مراقبہ کا آپ نے مقرر کیا ہے ، اس وقت کیجئے۔ چلتے پھرتے یا حی یا قیوم کا وردکرتے رہئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.