Topics

عاشق رسولؐ —علامہ اقبال


ب ف۔ سفر وحضر میں کراچی کے دوستوں کا ساتھ ہے۔ ایک میدان نظر آیا جہاں لوگ تربیت کے لئے آئے ہیں۔ تمام افراد قطاروں میں کھڑے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد بیٹھ جاتے ہیں۔ ایک بزرگ نگرانی فرمارہے ہیں۔ میں سرمئی رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے ہوں جب کہ باقی لوگوں کے پاس چادر نہیں ہے۔ سوچتا ہوں کہ چادر ہٹادوں ۔ بزرگ کو دیکھا کہ جنہوں نے اسی رنگ کی چادر پہنی ہے،اپنی چادر ہٹانے کا خیال رد کردیتا ہوں۔ بزرگ قریب سے گزرتے ہیں تو میں اپنے آپ کو علامہ اقبال  کے روپ میں دیکھتا ہوں۔ بزرگ کو سلام کرتا ہوں تو وہ مسکراکر جواب دیتے ہیں،سرپہ ہاتھ رکھتے ہیں، پھونکیں مارتے ہیں اور فرماتے ہیں ،میں دیکھ رہا ہوں آپ سراسر خلوص ہیں۔

 

تعبیر:  الحمد للہ خواب کی تعبیر اچھی ہے ۔ علمی ذوق کی طرف اشارہ ہے ۔ سیکھنے اور سکھانے کا جذبہ کارفرما ہے۔ عاشق رسول  ؐ  علامہ اقبال  کو خواب میں دیکھنے میں نشان دہی ہے کہ انشاء اللہ علمی ذوق کے مطابق اس صلاحیت میں اضا فہ ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے لئے علمی خدمات انجام دیں گے انشاء اللہ ۔آپ کو مبارک ہو ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(جنوری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.