Topics

باریک سفید تار


ارشاد بیگم، گلشن شہباز۔خواب دیکھا کہ فضا تاریک ہے اور فضا کی تاریکی پر باریک باریک سفیدتار ہیں جو ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں اور لہروں کی طرح چل رہے ہیں۔  پھر دیکھا کہ شوہر کے ساتھ بازار میں ہوں اور سامنے دریا بہہ رہا ہے جس کا پانی دھنک رنگ ہے۔ ان رنگوں کے شیڈسے دل و دماغ اتنے متاثرہوئے کہ آنکھیں بند ہونے لگیں۔

 

تعبیر: خواب کیفیات پر مشتمل ہے۔ بہت اچھی کیفیتیں ہیں۔ اگر کم کھانا، کم سونا،کم بولنا، غیبت بالکل نہ کی جائے اورغصہ میں چیخ کر بولنا چھوڑ دیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کیفیات بہت اچھی ہوجائیں گی اور آہستہ آہستہ لاشعور ی کیفیات کو شعور قبول کرے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.