Topics

منڈیرمیں شگاف پڑرہا ہے


رحمت، میرپورخاص۔تمام گھر والے مکان کے اندر جب کہ میں باہر موجود ہوں۔ گھر کی منڈیرپر نظر گئی تو دیکھا کہ اس میں شگاف پڑرہا ہے۔ میرے شور مچانے پر کسی نے نہیں سنا۔ دیوار کو نظر میں رکھتے ہوئے ایک ایک گھر والے کا ہاتھ پکڑ کرباہر نکال رہا ہوں مگر بچے بار بار گھر کے اندر چلے جاتے ہیں۔ سب کو باہر نکالنے کے بعد میں نے دیکھا کہ شگاف تقریباً ایک فٹ کا ہوگیا ہے لیکن چھت گری نہیں۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔ فوری طور پر حسب استطاعت صدقہ کریں۔ انشاء اللہ حفاظت ہوگی۔ وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا وردکریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.