Topics
م،ع: سہیلی کے ساتھ ایک بزرگ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئی۔ دور سے دیدار ہوا ۔ وہاں
ایک اور صاحب بھی بیٹھے ہیں۔ سہیلی سے کہتی ہوں ، دور سے صحیح مگر دیدار تو ہوا۔ کمرے
سے کسی کے باہر آنے پر کہتی ہوں، ان کی ملاقات ہوگئی، شاید ہماری بھی ہوجائے۔سہیلی
کہتی ہے چلو تیار ہوجائیں۔ اس دوران کالی بلی وہاں سے گزری جس پر میں نے دھیان نہیں
دیا لیکن وہ میرے بائیں بازو میں دانت گاڑدیتی ہے۔ ہاتھوں کو جھٹکا دیتی ہوں مگر اس
نے اتنی مضبوطی سے دانت گاڑے ہیں کہ چھوڑ نہیں رہی۔ دانتوں کی چبھن محسوس ہوئی۔ پھر
چوزوں کودیکھنے کے لئے ان کے ڈربے میں جھانکا تو وہاں چھپے ہوئے سانپ نے اچھل کر میرے
گال پر کاٹا اور واپس ڈربے میں چلا گیا۔ میں نے پلاسٹک کی تھیلی تلاش کی اور سانپ کو
نکالنے کے لئے ڈربے میں ہاتھ ڈالا۔ سانپ باہر آیا تو اس کا منہ تھیلی میں بند کرکے
گرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب یہ کسی کو نہیں کاٹے گا۔ منظر بدلا جس میں سیاہ کتے نے گال
پر کاٹا اور غائب ہوگیا۔
تعبیر: خواب میں دیکھی ہوئی علامتوں سے ظاہر
ہوتا ہے کہ آپ بیمار ہیں یا آپ کے اندر بیماریوں کے نقوش ہیں۔ نقوش بتارہے ہیں کہ آپ
ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔ نظامِ ہضم ٹھیک نہیں ہے۔ خواب میں بلڈپریشر کے بھی نقوش ہیں۔
ڈاکٹر سے پورا معائنہ کروائیے اور پرہیز کے ساتھ علاج کیجئے اللہ تعالیٰ سب کو اپنی
حفظ و امان میں رکھے۔ آپ نے جو خواب دیکھا ہے وہ اس بات کی نشان دہی ہے کہ آپ ذہنی
طور پر ڈسٹرب رہتی ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.