Topics

رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوا


حسان فخر زمان، یو اے ای۔ ساس مبارک اور بیگم کے ساتھ کسی جگہ موجود ہوں۔ اللہ کے کرم سے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوا۔ گو کہ چہرہ مبارک کا دیدار نہیں ہوسکا لیکن آج تک اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔ حضور اکرم ؐ نے میری ساس سے مجھے کچھ پلانے کے بارے میں فرمایاجسے پینے کے بعد سینہ میں ٹھنڈک کا احساس ہوا۔

 

تعبیر: خواب بہت اچھا ہے ۔ جو پا نی آپ نے خواب میں پیا ہے وہ نہا یت پاکیزہ اور مبارک پا نی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مزید نعمتیں عطا فرمائے ۔ آمین

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

 

ا،ح۔ تعبیر: خواب میں حضور پاک ؐ کی ذات اقدس سے عقیدت و محبت کا اظہار ہو تا ہے ۔ ایسے خواب درود شریف پڑھنے کی برکت سے نظر آتے ہیں ۔ پانچ وقت نماز کی پا بندی کیجئے ،ذوق و شوق کے ساتھ با وضو خوش بو لگا کر درود شریف پڑھئے جتنا آسانی سے پڑھ سکیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.