Topics

تانگہ میں سوار عورت


والد صاحب نے دیکھا کہ ایک مرد اور ایک عورت تانگہ میں سوار ہیں ایک شخص ننگے سر ، کھلی ہوئی تلوار لے کر آیا اور مارکیٹ کی طرف آکر ایک مرد اور ایک عورت کا سر قلم کر دیا۔ ٹانگہ والا اپنی نکر دی سے اس کو مارنے لگا والد صاحب ادھر سے آ رہے تھے لوگ کہنے لگے ننگی تلوار ہے ادھر مت جاؤ۔ والد صاحب یہ کہتے ہوئے کہ کچھ بھی نہیں کر سکتا آگے بڑھ گئے اور آنکھ کھل گئی۔

جواب : دشمن لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔ انشاءاللہ دشمنوں کے شر سے آپ سب محفوظ رہیں گے۔ والد صاحب سے کہیں کہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ نصر من ﷲ وفتح قریب پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.