Topics

مرحومہ والدہ کو خواب میں دیکھنا


نورجہاں، ملیر۔ والدہ خواب دیکھتی ہیں کہ ان کی والدہ مرحومہ آئی ہیں اور مجھے ایک پرچہ دیتی ہیں۔ اس پرچہ پر کچھ لکھا ہوا ہے جو مجھ سے پڑھا نہیں گیا۔ اماں کو رخصت ہوئے تیس سال ہوگئے ہیں۔

 

تعبیر: ماں جی نے یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے لئے ایصالِ ثواب کیا جائے۔ زندگی میں کوئی عمل ایسا ہوا ہے جو والدہ کے ضمیر نے قبول نہیں کیا۔ خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ایصالِ ثواب کی ضرورت ہے۔روزانہ  ایک مرتبہ سورہ یٰسین شریف پڑھ کر چالیس دن تک ایصالِ ثواب کریں۔ اگر ان کا قرض ہو اور آپ کے علم میں آجائے، اس کو ادا کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.