Topics

مراقبہ اورمستقل مزاجی


عقیلہ سعید ، کراچی ۔ خواتین کی ایک محفل میں بیٹیوں کے ساتھ شریک ہوئی جہاں ایک بزرگ تشریف لا تے ہیں اور مراقبہ اورمستقل مزاجی کی اہمیت بتاتے ہیں۔

 تعبیر: خواب بجا ئے خود تعبیر ہے ۔ آپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ آدمی جو بھی کرے وہ اللہ اور رسول اللہؐ کی ہدایت کی روشنی میں مستقل مزاجی سے کرے۔ الحمد للہ آپ کے مزاج میں اللہ کی عظمت اور اللہ کے محبوبؐ کی عقیدت و محبت ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.