Topics

آندھی


۔۔۔۔۔۔۔گجرات ۔ (۱)چھوٹا بھائی ہاتھ میں پیالہ لئے ہوئے گھر میں داخل ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ ایک عورت لسی مانگ رہی ہے ۔ میں بھائی کو لسی دے کر باہر بھیجتی ہوں تو وہ عورت اندر آکر کہتی ہے کہ میں آپ کے گھر کا کام کر دیا کروں گی ۔ ۲۰ سیر گندم صاف کر کے میلے کپڑے دھونا شروع کر دیتی ہے ۔ ہم اجرت میں اس کو ایک روپیہ دیتے ہیں ۔

(۲)والد صاحب کے لئے روٹی اور پیاز لے کر کمرہ میں جاتی ہوں تو والد کہتے ہیں باہر آندھی آرہی ہے ۔ میں دوڑ کر باجی کے پاس آتی ہوں اور کہتی ہوں باجی کاغذات سنبھا ل کر رکھ دو ، آندھی آرہی ہے یہ اڑ جائیں گے ۔ ایک دم تیز ہوا کا ایک جھونکا آتا ہے اور کاغذ اڑ جاتے ہیں ۔ باجی جلدی سے میز کےا وپر کاغذ رکھ کر ان کے اوپر طشتری رکھ دیتی ہیں ۔ ابا گھبرائے ہوئے کمرہ سے باہر آتے ہیں اور کاغذات کو محفوظ دیکھ کر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

 تعبیر : خواب میں من و عن وہ مرحلہ دکھایا گیا ہے جو درپیش ہے ۔ ساتھ ہی کوئی قانونی پہلو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اس کے خلاف ہدایت کی گئی ہے ۔ہر گز کوئی قانونی پہلو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ ( مارچ  78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.